جماعت اسلامی کا مہنگائی اوراضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

Jun 22, 2024 | 13:05:PM
 جماعت اسلامی کا مہنگائی اوراضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں جماعت اسلامی مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کرے گی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ مسترد کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو گیا ہے،  آئی ایم ایف کے بنائےہوئے بجٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے ، کل پورے ملک میں احتجاج ہوگا،عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں،غریب اور پسماندہ لوگوں کیلئے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں، جن بچوں نے سکول ہونا تھا وہ اب مزدوری کر رہے ہیں، 35 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا،اسے قبول نہیں کریں گے. 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  جاگیر داروں سے ٹیکس کیوں نہیں لیا جاتا، کسانوں کے ساتھ دھوکا اور ظلم کیا گیا، پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے ،ملک میں لوٹ مار کا نظام چل رہاہے ،ظلم کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں، نوجوان اس ملک کو اشرافیہ سے آزاد کرانے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں،حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ 13ہزار ارب روپے کے ٹیکسز لگادیئے گئے ہیں، عوام حکومتی لوگوں کو سمجھ چکی ہے ، جب غلط لیڈرشپ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو تب عوام کے ساتھ دھوکا ہوتا ہے، طاقتور اشرافیہ کے اوپر ملک کو نہیں چھوڑا جاسکتا، اس ملک کے خزانے عوام کیلئے ہیں اشرافیہ کیلئے نہیں ہے، انویسٹمنٹ آئی پی پی کو نوازنے کیلئے استعمال کی گئی ہے، پاکستانی قوم کا حق ہے کہ انہیں معاہدوں کے بارے میں بتایا جائے۔