حجاج کی اموات , تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا

Jun 22, 2024 | 13:33:PM

(ویب ڈیسک)حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل تیونس  کی وزارت خارجہ نے  35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد  49 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد حجاج جاں بحق ہوئے ، جن میں سب سے زیادہ مصر کے تقریباً ساڑھے 600 حجاج شامل تھے۔

مزیدخبریں