چین: طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال، 47 افراد ہلاک، 50 ہزار سے زائد بے گھر

Jun 22, 2024 | 13:42:PM

(24 نیوز) چین میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 47 افراد ہلاک، 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔

جنوبی چین میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کی وجہ سے صوبے گوانگ ڈونگ میں 9 جون سے اب تک 47 افراد ہلاک ہوچکے، لینڈ سلائیڈنگ کےخطرات کے پیش نظر 50 ہزار زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، شدید بارشوں سے شہری علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب پہننے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے، متاثرہ علاقوں میں چینی حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں