ویسٹ زون پولیس نے شہر کراچی کو بڑے نقصان سے بچا لیا

Jun 22, 2024 | 14:56:PM

(24نیوز)ڈی آئی جی ویسٹ  عرفان بلوچ  نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سے ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد ہوئے،اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس پل کے نیچے کچرا کنڈی سے ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ   کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اورنگی نے اطلاع ملنے پر ٹارگیٹڈ علاقے کو کارڈن کرکے سرچنگ کے دوران برآمدگی کی،برآمدہ ہینڈ گرینیڈ اور زنگ آلود رائفل بورے میں ڈال کر کچرے میں چھپائی گئی تھی،پولیس نے علاقے کو کارڈن کرکے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں