(24 نیوز) بیت اللہ شریف کے 109 ویں کنجی بردار الشیخ زین العابدین الشیبی مکہ مکرمہ انتقال کرگئے، ان کی تدفین جنت المعلیٰ میں کر دی گئی ہے۔
الشیخ زین العابدین الشیبی مکہ مکرمہ کے نیشنل گارڈ اسپتال میں جگر کے عارضے کے باعث زیرعلاج تھے جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نمازجنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی جب کہ انہیں جنت المعلیٰ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم حکومتی وزیر برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی
خیال رہے کہ خانہ کعبہ کی چابیوں کو رکھنے کی یہ ذمہ داری الشیبی خاندان اسلام سے قبل سے انجام دے رہا ہے اور فتح مکہ کے بعد بھی حضرت محمدﷺ نے یہ ذمہ داری الشیبی خاندان کے پاس ہی رکھنے کی اجازت دی اور فرمایا کہ قیامت کے دن تک یہ چابیاں آپ کے خاندان کے پاس رہیں گی۔ خانہ کعبہ کی چابیاں کا رکھوالا موجودہ خاندان کا تعلق شیبہ بن اوتھمن ابی طلحہ سے ہے جو حضرت محمدﷺ کے دور سے یہاں رہائش پذیرہے جب کہ انتقال کرجانے والے طہ الشیبی کو یہ ذمہ داری 4 سال قبل ان کے چچا عبدالعزیز الشیبی کے انتقال کے بعد دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ خانہ کعبہ کی کنجی الشیبی خاندان کے سب سے معمر شخص کے پاس ہوتی ہیں اوراب شیخ عبدالقادر طہ الشیبی کے انتقال کے بعد یہ چابی ان کے خاندان کے سب سے معمر شخص ڈاکٹر صالح بن طہ کے حوالے کی جائیں گی، الشیبی خاندان کی ذمہ داریوں میں خانہ کعبہ کو کھولنا، بند کرنا اور غسل دینا شامل ہے۔