لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری لینے سے انکار

Jun 22, 2024 | 16:02:PM

(24 نیوز) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔

ٹیسٹ نہ لینے کے فیصلے کے بعد ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ٹیسٹ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو تیسری مرتبہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری دی گئی، سیکریٹری ریحان بلوچ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی تباہی ٹل گئی

وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام الدین کا کہنا ہے کہ رواں سال یہ ٹیسٹ نہیں کراسکتے، میرا بیٹا بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بطور امیدوار شریک ہوگا، غیر جانبدار رہنے کے لیے یہ ضروری ہے یہ ٹیسٹ کوئی اور یونیورسٹی کرائے۔

مزیدخبریں