پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو دیگر اداروں میں تعینات کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، وفاقی حکومت نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو دیگر اداروں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حکم کے بعد اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیار کردہ سمری کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی کے سول سرونٹ ملازمین کو سرپلس پول میں رکھا جائے گا جبکہ نان سول سرونٹ ملازمین کو اُن کے رولز اور کنٹریکٹ ملازمین کو اُن کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن کا صارفین کی سہولت کیلۓ ایک اور اہم اقدام
سمری کے مطابق اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن پاک پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں سے متعلق معاملات دیکھے گی اور وزارت ہاوسنگ پی ڈبلیو ڈی محکمے سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے بات بھی کرسکتی ہے، اس حوالے سے وزارتی کمیٹی بھی پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق معاملات دیکھ سکتی ہے، اسٹیبلیشلمنٹ ڈویژن نے سمری وزارت ہاؤسنگ کو ارسال کر دی ہے۔