کراچی میں شدید گرمی ، آنکھوں کے امراض میں اضافہ

Jun 22, 2024 | 16:33:PM

(24نیوز) کراچی میں شدید گرمی کے باعث آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ۔ 

کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 2 سو سے زائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں، ماہر امراض چشم ڈاکٹر قاضی واثق  کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے آنکھیں لال ہونا اور آنکھوں میں جلن ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔

ایک اندازہ کے مطابق اس گرمی میں آنکھوں کے امراض میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہوگا ، عوام اس موسم میں احتیاط اپنائے ، اس گرمی میں معیاری چشمے پہنیں ،ماہر امراض چشم کا مزید کہنا تھا کہ  آنکھوں میں جلن یا سوزش کی صورت میں فوری ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں ۔ 
 

مزیدخبریں