سیالکوٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق ) سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مجتبیٰ نامی شخص نےچھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو قتل کیا، ملزم کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے جو سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اپنی بیوی اور بیٹی کے کردار پر شک تھا،پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے علامہ اقبال میموریل سول ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم کو بھی حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ زون پولیس نے شہر کراچی کو بڑے نقصان سے بچا لیا