(عثمان خان)اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل کے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف سے متعلق نامناسب الفاظ نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپاکردیا ،خواتین اراکین کے سخت احتجاج پرسپیکر ایاز صادق نے ثنااللہ مستی خیل کوپورے بجٹ سیشن کیلئے معطل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ثناٗ اللہ مستی خیل کی مستی کی نظر ہوگیا ۔قومی اسبملی میں بجٹ پر بحث جاری تھی کہ اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں بات کرتے ہیں تو ہمیں رونا آتا ہے، جنرل اسلم بیگ کا سپریم کورٹ میں بیان تو سنا ہو گا، آپ تو ایجنسیوں سے پیسے لے کر ایوان میں آتے رہے ہو۔اس دوران ثنااللہ مستی خیل نے ایسا نامناسب الفاظ کا استعمال کیا کہ ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا ڈپٹی سپیکر کو کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔
حکومتی بینچوں سے مرد وخواتین اراکین ثنااللہ مستی خیل کے خلاف ایک ہوگٗئے اور نامناسب الفاظ کے استعمال پر سخت احتجاج کیا اور سپیکر چیمبر پہنچ کر نعرےبازی شروع کردی خواتین اراکین اپوزیشن رکن کے ایوان میں داخلہ پر پابندی کامطالبہ کرتی رہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایوان میں پہنچے اور اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کوپورے سیشن کیلئے معطل کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے معطلی کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا
یہ بھی پڑھیں: سناکشی سنہا کے خاندان اور جنرل ضیاء الحق کی فیملی کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟