دوسری شادی کی خواہش پر سسر نے بیوہ بہو کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں سسر نے5 بچوں کی ماں بہو کو بغدے کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ایس ایچ او سکھن صلاح الدین غازی کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 7 کمرشل ایریا کے رہائشی محمد رفیق نے اپنی بہو 45 سالہ کوثر زوجہ منظور احمد کو بغدے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتولہ کا شوہر 2 سال قبل کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگیا تھا،مقتولہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر سسر نے منع کیا تو مگر وہ نہیں مانی ہفتے کو تلخ کلامی کے بعد سر نے بہو کو قتل کردیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی ۔ مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : قبل از وقت مون سون بارشوں کی بازگشت،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی