ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام کیلئےپنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی قائم 

Jun 22, 2024 | 18:36:PM

 (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کو قائم کرتے ہوئے  کھانے پینے کی اشیا کا معیار،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی نگرانی کرنے اور جرمانے لگانےکا اختیار دے دیا۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے  بڑا قد م اٹھایا ہے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل لایاجائے گا،اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنانا ہے،اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی ۔

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے چیکنگ کرے گی جبکہ  جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا، اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی،صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

علاوہ ازیں پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی نا جائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کرے گی-

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کرم میں بم دھماکے کی شدیدمزمت
 

مزیدخبریں