نواز لیگ کے باغی رہنماؤں کا 6جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ

Jun 22, 2024 | 18:39:PM
نواز لیگ کے باغی رہنماؤں کا 6جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزادنہڑیو)نواز لیگ کے باغی رہنماؤں نے اگلے ماہ جولائی میں باضابطہ طور پر نئی پارٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 6جولائی کو عوام پاکستان پارٹی کا اعلان کریں گے۔

24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نئی پارٹی کے قیام  کا اعلان اسلام  آباد میں کیا جائے گا ،اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوگا ،6جولائی کے بعد پارٹی سرگرمیاں شروع کرے گی۔ان کاکہناتھا کہ ایک سال تک پارٹی کیلئے کام کیا جائے  ،نواز شریف  سے ناراضگی نہیں، شہباز شریف سے اختلافات نہیں،چودھری نثار اور زبیر عمر کو دعوت ہے ہماری پارٹی میں آجائیں، ان کاکہناتھا کہ سندھ میں نواز لیگ کو چھوڑنے والے یا ناراض رہنما سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں،  ہمارے اشتہار کا پہلا لفظ سندھی  زبان کا ہے ۔

مفتاح اسماعیل کامزید کہناتھا کہ ریٹائرڈ ججز یا جنرلز کو پارٹی میں نہیں لیا جارہا ہے،نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی نظریاتی ناراضگی ہے ،مریم نواز سے ناراضگی نہیں وہ میری بہن ہیں،ان کامزید کہناتھا کہ  پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں بنائی ،انتخابی نشان الیکشن کمیشن الاٹ کرے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ چھلجم یا کسی اور نشان سے نہیں ،کارکردگی پر جیتیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کو ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا