کرکٹر بسمہ معروف اور  محمد علی انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر

Jun 22, 2024 | 19:02:PM
کرکٹر بسمہ معروف اور  محمد علی انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد ) پاکستان سے پولیو کے  خاتمے کیلئے کرکٹر بسمہ معروف اور  محمد علی کو انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کی صدارت میں کرکٹرز کو سفیر مقرر کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، خضر افضال کا کہنا تھاکہ  کرکٹرز کی شمولیت پولیو ٹیموں کے لئے سازگار ثابت ہو گی، بسمہ معروف اور محمد علی کی پولیو کے انسداد کے لئے کاوشیں قابل داد ہیں،پنجاب میں پولیو کی مقامی افزائش کا چیلنج درپیش ہے،100 فیصد بچوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے،قومی ہیروز والدین کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد دے رہے ہیں۔

بسمہ معروف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پاکستان سے پولیو کا انسداد ہماری ترجیح ہونی چاہیئے،پولیو کے مکمل خاتمے تک سخت نگرانی کی ضرورت ہے،کرکٹر محمد علی کا کہنا تھاکہ پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہر صورت پولیو کو مات دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ،لیکن کیوں ؟ الیکشن کمیشن نے اہم وجہ بتا دی