سموگ فری پنجاب پلان،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سموگ فری پنجاب منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے دھواں چھوڑ نے والے گاڑیوں کے خلاف سخت کاررو ائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں سے پھیلنے والے زہریلے دھوئیں کے تدراک کے وزیر اعلیٰ کےپلان دو سرے مرحلے میں صوبہ بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائز نطام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق خراب انجن، کاربن اوردھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی اور تمام وہیکلز کو کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا ، ہر گاڑی اور موٹر سائیکل سے کیوآر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کاخاتمہ کیاگیا، ہر سال کیوآر کوڈ کی تجدید ہوگی،جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت صنعت، بھٹے، ٹریفک، فصل ، پلاسٹک بیگز اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پھیلنے والے زہریلے اور جان لیوا دھوئیں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیاگیاہے،ٹریفک اور گاڑیوں سے پھیلنے والے دھوئیں کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کے بہترنتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ، انہوں نےکہا ہے کہ وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ،پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا جبکہ سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتاربھی تیز کردی،صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔
دوسری جانب دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف موثر اقدامات پر وزیراعلی کی ای پی اے، ٹریفک وارڈنز اور پولیس کے عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری نبھانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد مریم نواز نے پورے پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے جامع اقدامات کا پلان دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام کیلئےپنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی قائم