حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری، 2 سٹور کیپرز برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) صوبائی دارالخلافہ پشاور کے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے70 لاکھ روپے مالیت کی 19 ائیر کنڈیشنر چوری ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کر کے چوری میں ملوث 2 سٹور کیپرز کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔
ذرائع کے مطابق 19 ائیرکنڈیشنز حیات میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کےسٹور سےچوری ہوئے اور چوری کیے گئے ائیرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، ایئر کنڈیشن انکوائری رپورٹ کے تحت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے ہسپتال کے سٹور کے عملے کے 2اراکین کو اس تمام معاملے میں ملوث پائے جانے کی صورت میں نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تہہ تک مکمل چھان بین کہ بعدہی ان اراکین کو ہسپتال سے فارغ کیاگیا ، ہسپتال کے نقصان کے ازالے کیلئے ہسپتال کی جانب سے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پرگرفتار کارکنان کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم