لیگی رہنما محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں ، رؤف حسن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ اور سینئر لیگی رہنما محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر نسیم زہرہ نے پروگرام کے دوران رؤف حسن سے سوال کیا کہ پتا چلا ہے کہ سابق لیگی رہنما محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنے جا ر ہے ہیں ؟ جس پر پی ٹی آئی انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے جواب دیا کہ (yes he is very eager to join us) وہ پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے کافی پر جوش ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی ہے جس کا احوال عارف علوی نے مجھے بتایا محمد زبیر نے دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کی ہے تو ہم جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے فائل رکھیں گے اور وہی فیصلہ کریں گے کہ محمد زبیر کو پی ٹی آئی میں شامل کرنا ہے یا نہیں ؟
یہ بھی پڑھیں : معذور خاتون نے 20 سال تک بنا کام کے تنخواہ دینے والی کمپنی پر مقدمہ درج کروا دیا