گلوکاری شروع کرنے پر میری منگنی ٹوٹ گئی تھی، شازیہ منظور کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی نامور پلے بیک اور لوک گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکاری شروع کرنے کی وجہ سے اس کی منگنی ٹوٹ گئی ہے ۔
شادی نہ کرنے کے موضوع پر پہلی بار نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے اس دوران متعدد دلچسپ سوالوں کے جواب دیے اور خود سے متعلق مزید معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ، انٹرویو کے دورا ن میزبان نے گلوکارہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، آپ نے شادی بھی نہیں کی؟ جس کے جواب میں شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ یہ میں نے اپنے والدین کو سرپرائز دیا تھا۔
میزبان نے سوال کیا کہ کبھی کوئی پسند ہی نہیں آیا یا کوئی اور وجہ تھی؟ شازیہ منظور نے اس کے جواب میں کہا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔
شازیہ منظور نے مزید کہا کہ میں نے اس پیشے میں آنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت محنت کرنا پڑی اس شعبے میں آنے کے لیے اور اسی دوران شاید اس طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے، آخر کار میں بھی انسان ہوں، میرے کرش بھی تھے، مجھے محبت بھی ہوئی تھی مگر میرے حالات ایسے تھے کہ یہ معاملات آگے بڑھ نہیں سکے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔
شازیہ منظور نے انکشاف کیا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل میری منگنی ہوئی تھی اور وہ منگنی میوزک کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی،گلوکارہ نے کہا کہ میری خاندان ہی میں منگنی ہوئی تھی،سسرالیوں نے اس لیے منگنی توڑ دی کہ میں نے گلوکاری شروع کر دی تھی ،میرا شادی کا ارادہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اگر کوئی اچھا شخص ملا تو وہ ضرور شادی کرنا چاہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سناکشی سنہا کے خاندان اور جنرل ضیاء الحق کی فیملی کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟