گورنر شپ ایک چیلنج ،ملک اور عوام کیلئے کام کرنا ہے ،سردار سلیم حیدر

Jun 22, 2024 | 23:29:PM

(محمد عمران)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی درمیانے طبقہ کی پارٹی ہے, ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن پر بجائے کسی وڈیرے کے،چھوٹے زمیندار کو گورنر بنایا گیا،گورنر شپ ایک چیلنج ہے، ہم نے اپنے آپکو منوانا ملک اور پنجاب کے عوام کیلئے کام کرنا ہے ۔

جند میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان کا کہنا تھا کہ  میں آپکا بہت شکریہ اداکرتا ہوں کہ آپ یہاں اکٹھے ہوئے اور مجھے عزت بخشی،یہ ثابت ہوا کہ جنڈ جو پہلے  پیپلزپارٹی کاگڑھ تھا دوبارہ بنے جارہا ہے،پاکستان کی تاریخ میں اٹک گورنر منتخب ہوا جو آنے والی نسلوں کیلئے اعزاز ہے اٹک کا بچہ بچہ گورنر ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی درمیانے طبقہ کی پارٹی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن پر بجائے کسی وڈیرے کےچھوٹے زمیندار کو گورنر بنایا گیا، گورنر شپ ایک چیلنج ہے، ہم نے اپنے آپکو منوانا ملک اور پنجاب کے عوام کیلئے کام کرنا ہے ، آپکو سلام پیش کرتا ہوں۔

سردار سلیم حیدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدوں اور مزدوروں کی جماعت ہے ،پیپلز پارٹی میں کئی بڑے  لوگ وزارتیں لیکر انجوائے کرکے چلے گئے، پارٹی کے اعتماد پر پارٹی کے پرچم کو بلند کرنے کیلئے اقدامات کرونگا ،نالیاں سڑکیں پہلے بھی بنتی رہیں ہم نے نسلوں کو سنوارنا ہے ،تحصیل جنڈ کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کیلئے نوٹیفکیشن کرایا ،ستمبر کے مہینے سے انشاءاللہ یونیورسٹی کیمپس کی کلاسسز کا آغازہوجائیگا،گورنر پنجاب نے کہاکہ  اٹک کی تمام سیاسی جماعتیں آئیں اپنے علاقے کی ترقی کیلئے میرا ساتھ دیں ،تحصیل پنڈی گھیب کیلئے  ڈائیلاسسز سنٹر قائم کرنے جارہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگی دوستوں نے ہمیشہ کارکردگی پر تنقید کی، پاکستان بننے سے لیکر آج تک جو اقتدار میں رہے وڈیرے بنکر پھرتے رہے، ڈائیلاسسز سنٹرپنڈی گھیب سرکاری خرچے کی بجائے مخیرحضرات کے تعاون سے بنوارہا ہوں،غریبوں کے سروں پر چھتری بن کر کھڑا رہونگا ، فتح جنگ کیلئے NICD ہسپتال بنوانے کیلئے اقدامات کرونگا،ان کاکہناتھا کہ  اللہ تعالی مجھے ہمت دے کہ آپ کیلئے اقدامات کرسکوں ۔

مزیدخبریں