(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم سوری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، بیماری کے دوران اندرون وبیرون ملک سے نیک خواہشات اور دعائیں کرنےوالوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ان کاکہناتھا کہ بلوچستان اوربالخصوص اپنے حلقے کی عوام، دوست واحباب، پارٹی رہنماؤں اور حکومتی عہدیداروں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ۔
ان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہناتھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں، اللہ تعالیٰ سے وزیراعظم عمران خان، خاتونِ اوّل سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا۔