سعودی آئل کمپنی آرامکو نے کورونا کے باوجود سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل کرلیا

Mar 22, 2021 | 00:46:AM
سعودی آئل کمپنی آرامکو نے کورونا کے باوجود سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے مشکل اور غیر متوقع سال کے باجود پوری دنیا میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق آرامکو نے ثابت کردیا کہ توانائی کے مشکل ترین دور میں اس کی مضبوط لچکدار مالیاتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ 2020 کے دوران توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی آمدنیاں کم ہوئیں جبکہ کیمیکلز اور ریفائنری کی سرگرمیوں میں منافع کا تناسب غیرمعمولی حد تک گھٹ گیا۔
 سعودی آرامکو مالیاتی پوزیشن برقرار رکھنے کا ریکارڈ قائم کیے ہوئے ہے۔ 281 ارب ریال منافع کی تقسیم کمپنی کی بہترین کارکردگی کا پتہ دے رہی ہے۔ 31 دسمبر 2020 کو آرامکو کے قرضوں کا تناسب توانائی کے شعبے میں سب سے معمولی رہا ہے۔ آرامکو نے زیر استعمال اوسط پونجی پر13 اعشاریہ2 فیصد کا منافع کمایا جو توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ ہے۔