(24 نیوز)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اٹلانٹا، جارجیا کے صوبوں میں ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات اور ایشیائی نسل کے امریکی شہریوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے بارے میں مسلسل معلومات طلب کر رہے ہیں اور ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہونا چاہئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس ریاست جارجیا کے اسپا سیلونوں پر کئی مسلح سلسلہ وار حملوں میں 6 ایشیائی امریکی خواتین سمیت8افراد کی ہلاکت کے بعد جارجیا کی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔امریکی صدرنے ٹیلی ویژن پر دئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملہ پر تفتیش جاری ہے اور مجھے باقاعدگی سے نائب صدر اور اٹارنی جنرل اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد بچ نہیں سکتے، ہمیں کارروائی کرنی ہوگی۔ "