زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Mar 22, 2021 | 09:41:AM

 (24نیوز) بورے والا کے علاقے گگومنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او  وہاڑی کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو سلیم اور جاوید کو گگو منڈی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، پولیس دونوں ڈاکوؤں کو عدالتی ریمانڈ پر تھانے لے جا رہی تھی کہ گاؤں 243 ای بی پل کے قریب ملزمان کے 3 ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جب کہ دونوں ڈاکوؤں نے ایک دن پہلے دوران واردات ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان 20 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں