(24نیوز)افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں کمانڈر سمیت 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کشک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں سرحدی فورس کے 6 اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ ہلاک افراد میں ففتھ بریگیڈ بارڈر فورس کا کمانڈر بھی شامل ہے۔