میرے والد مسجد جاتے تھے،اسلام بارے  کئی باتیں معلوم ہیں، پریانکا 

Mar 22, 2021 | 10:09:AM
میرے والد مسجد جاتے تھے،اسلام بارے  کئی باتیں معلوم ہیں، پریانکا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اسلام سے اپنی واقفیت کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ’’میرے والد مسجد جایا کرتے تھے، اس لئےمجھے اسلام کے بارے میں کئی باتیں معلوم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان پریانکا چوپڑا نے امریکہ کی مشہور ٹی وی اینکر اوپرا ونفرے کے ساتھ انٹرویو کے دوران دیا۔ اوپرا ونفرے نے پریانکا چوپڑا کا جو انٹرویو لیا ہے وہ چند دنوں میں نشر ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے اس انٹرویو کے کچھ حصے وائرل ہو رہے ہیں۔ اس میں پریانکا چوپڑا یہ بتاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ ہندوستان میں بچوں کی پرورش کس طرح ہوتی ہے اور مذہبی نظریات و جمہوری قدروں کا ان پر کس طرح اثر پڑتا ہے۔پریانکا چوپڑا اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کی زندگی پر ہندو، مسلم اور عیسائی، تینوں مذاہب کا اثر رہا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندو ہیں اور ہندو مذہب کے مطابق اپنے گھر کے مندر میں پوجا کرتی ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کی تعلیم کانوینٹ میں ہوئی ہے جہاں عیسائیوں والی دعا ہوتی تھی۔ پرینکا چوپڑا کو انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ان کے والد اشوک چوپڑا نے ہمیشہ انھیں سکھایا ہے کہ سبھی مذاہب کا راستہ ایک ہی ایشور تک جاتا ہے۔میں یقین کرتی ہوں کہ کوئی بڑی طاقت ہے۔