(24نیوز)2 کروڑ 76 لاکھ سے زیادہ برطانوی شہریوں نے کورونا کی پہلی خوراک لگوالی جب کہ 23 لاکھ افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور اتوار کو صرف 5300 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 33 افراد انتقال کرگئے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی یہ تعداد اکتوبر کے بعد سے سب سے کم ہے۔