(24نیوز)اسلام آباد میں رہائش پزیر مشہور ٹک ٹاک گرل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حریم شاہ کی درخواست پر 2 افراد کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی طرف سے تھانہ گولڑہ میں اپنے حقیقی نام فضہ حسین سے تشدد کی درخواست دائر کی گئی تھی۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر میں حریم شاہ نے لکھا کہ میں کراچی سے شوٹنگ کے سلسلے میں 16 مارچ کو اسلام آباد آئی تھی۔اس وقت ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہوں۔18 مارچ کو بہادر شیر آفریدی اور عائشہ ناز فلیٹ پر آئے۔دونوں نے فلیٹ میں داخل ہوتے ہی تشدد شروع کردیا اور بری طرح مارا پیٹا۔شور مچانے پر بہادر شیر آفریدی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔بعد ازاں تشدد بہادر شیر آفریدی و عائشہ ناز فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔ تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
حریم شاہ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پولیس کے علاوہ ایف آئی اے سے بھی رجوع کر رہی ہوں۔انصاف کے حصول کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹاؤں گی۔