ملزموں کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ملزموں کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے.
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا ایسے میں نیب پر ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ ؟۔