این سی اوسی کاہنگامی اجلاس. بڑافیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہرکی شدت کا جائزہ لینے کےلئےاین سی اوسی کاجائزہ اجلاس ، ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات, این سی او سی کا خصوصی اجلاس ، وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلےکئے گئے، اسد عمر کی جانب سے بذریعہ ٹویٹر پیغام ایس او پیز مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔