پاکستانی طالبعلم کا پیریاڈک ٹیبل کم وقت میں ترتیب دینےکا نیا ریکارڈ

Mar 22, 2021 | 12:48:PM

(24 نیوز) پاکستان میں ہونہار بچوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔۔۔ صحرائے تھر کے نویں جماعت کے طالب علم نے کیمسٹری کے پیریاڈک ٹیبل کو کم سے کم وقت میں ترتیب دینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔  14 سالہ طالب علم روہن کمار کھٹوانی  حکومتی سرپرستی کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم روہن کمار کھٹوانی نے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل کو ترتیب دے کر تھر فیسٹیول میں لوگوں کو حیران کردیا تاہم وہ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔اس سے پہلے وہ اسلام آباد میں منعقدہ سائنس فیسٹیول میں بھی پیریاڈک ٹیبل کو ایک منٹ 58 سیکنڈ میں ترتیب دے کر لاہور کی طالبہ کا دو منٹ 42 سیکنڈ کا رکارڈ توڑ چکا ہے۔
 یاد رہے کہ لاہور کی 9سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا جو  کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

نویں جماعت کے طالبعلم روہن کمار کھٹوانی کی کیمسٹری پیریاڈک ٹیبل پر ذہانت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے تاکہ نیا عالمی ریکارڈ بناکر ملک وقوم کا نام فخر سے بلند ہو سکے۔

مزیدخبریں