(24نیوز) اسٹیل ٹاوٗن پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاوٗن میں گھروں میں کام کرنے کے بہانے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں، جس کے سدباب کےلیے ایس پی عمران قریشی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی نے بتایا کہ ملزمہ شازیہ اور ثناء سے سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے عمران قریشی نے کہا کہ دونوں خواتین گروہ کی مدد سے گھروں میں ملازمت حاصل کرتی تھیں اور موقع ملتے ہی گھر میں موجود سونا اور نقدی چرا کر فرار ہوجاتی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سٹی ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس میں رینجرز کی 7 موبائلز اور 12 موٹرسائیکلز نے حصہ لیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی اور تقریباً 50 سے زائد افراد کا بذریعہ سی آر او ریکارڈ چیک کیا۔