(24نیوز)الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف اثاثے چھپانے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔