مولانا صاحب نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں تو رسیدیں ساتھ لے جائیں، حلیم عادل

Mar 22, 2021 | 13:40:PM

 (24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے توجارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیےاور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ  کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا توان کے خلاف ہو گئے۔اس سے قبل حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ ودیگر ملزمان پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔
 

مزیدخبریں