پی ڈی ایم کاسینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ 

Mar 22, 2021 | 14:44:PM

(24نیوز) اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے اجلاس کا بایئکاٹ کر دیا۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق حکومت کے کسی بھی اجلاس میں اپوزیشن شریک نہیں ہوگی، نا اہل حکومت کے ساتھ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھنا نہیں چاہتے، کونسل کا اجلاس وفاقی وزیر سید فخر امام کی کنوینرشپ میں منعقد ہوگا۔سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل نے 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایم این ایزسے بدسلوکی کے واقعہ پر غور کرنا تھا، سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کے بعد اس کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں