کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئے،شیخ رشید نے ٹیکہ لگوا لیا

Mar 22, 2021 | 15:30:PM
کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئے،شیخ رشید نے ٹیکہ لگوا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، شیخ رشید  نے کہا ہے کہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے، کورونا کی وبا پاکستان میں دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد سےسائنوفارم ویکسین لگوائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے نمبر پر جائے اور ویکسین لگوائے، حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے زبردست انتظامات کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں پہلے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔