موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کی کیمپ جیل سے خاص جگہ منتقلی

Mar 22, 2021 | 17:52:PM
موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کی کیمپ جیل سے خاص جگہ منتقلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں دونوں کو دی جانے والی سزائوں پر عملدرآمد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے کہ اچانک ان کی وہاں سے منتقلی کاآرڈر آگیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہفتے کو موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں دونوں مجرموں کو موت اور عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔مجرموں پر خاتون سے زیادتی کا الزا م ثابت ہو گیا تھا۔