دھمکیاں مریم نوازکے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں،حکومت کسی دباوَمیں نہیں آئےگی، شبلی فراز

Mar 22, 2021 | 18:29:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ مریم نوازکاگزشتہ روزیوتھ کنونشن سے خطاب میں لب ولہجہ مایوس کن تھا،مریم نوازنے کل کہامنہ توڑدیں گے،زبان کھینچ لیں گے،ایسی دھمکیاں مریم نوازکے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں،مریم کی تقریرکا مقصدکارکنوں کواشتعال دلاناتھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نوازجواب دینے کی بجائے ادارے پرلشکرکشی کی ترغیب دے رہی ہے، میرے خیال میں شایدکل ان کی دھمکی آصف زرداری کیلئے تھی،ان کاکہناتھا کہ یہ قانون سے فرارحاصل کرناچاہتے ہیں،اپوزیشن ترغیب دے رہی ہے کہ قانون صرف غریب کیلئے ہے،ایسے رویوں اورہتھکنڈوں سے حکومت دباوَمیں نہیں آئےگی۔حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی،قانون اپناراستہ خودبنائےگا۔
شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہوگئی اب ان کی سیاست بھی ختم ہوجائےگی،ہم ملک کوقانون اورآئین کے مطابق چلاناچاہتے ہیں،پہلے بھی ان لوگوں نے نیب پیشی پرہنگامہ کیاتھا،ان نے کہاکہ مولانافضل الرحمان نے سیاست کوذاتی مفادکیلئے استعمال کیا،مولانافضل الرحمان نے دین کوذاتی مفادکیلئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورخاتون اول کوروناکے باعث قرنطینہ میں ہیں،کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کااختیارہے،ہمیشہ کی طرح پارٹی کاترجمان ہوں اوررہوں گا،شبلی فرازنے کہاکہ وزیراعظم کی شروع سے کوشش ہے کہ کرپشن کاخاتمہ ہو، براڈشیٹ کے معاملے اورعدالتی فیصلے کاجائزہ لےکرچنددنوں میں عوام کوآگاہ کریں گے،سابقہ حکومتوں کی کوشش تھی کہ ادارے کمزوررہیں،نیب اورعدالتوں پرحکومت پاکستان کاکوئی اثررسوخ نہیں۔

مزیدخبریں