رینٹل مارچ منسوخ۔۔پی ڈی ایم اب26مارچ کو ”عورت مارچ“ کریگی،حافظ حسین احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے26مارچ 2021ءکے مجوزہ ”رینٹل مارچ “ کی عدم تیاری کے باعث منسوخی کی خفت کو مٹانے کے لئے اب 26مارچ 2021ءکو ہی پی ڈی ایم کے رہنما اور لاکھوں کارکن مریم نواز کی قیادت میں ”عورت مارچ “ کریں گے ۔
اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مختلف وفوداور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ”عورت مارچ“ کا اعلان پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحماننے مریم نوازشریف کے ہمراہ جاتی امراءمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے اس” عورت مارچ“ کا ایجنڈا وہی ”رینٹل مارچ “ کا ایجنڈا یعنی ”کرپشن بچاو¿“ ہے اور ُاس کی منزل نیب کا ادارہ ہوگا جس میں بقول مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم قائدین کے علاوہ لاکھوں کی تعدادمیں کارکنوں کی شرکت ہوگی البتہ ان کی اکثریت مخصوص ” سلیمانی ٹوپی“ پہنے ہونے کی وجہ سے ”میڈیا“کو نظر نہیں آسکیں گے جس کے لیے پہلے ہی معذرت بھی کردی گئی ہے ۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ آزادی مارچ کی ناکامی سے لیکر استعفوں اور ”رینٹل مارچ “ کی منسوخی تک ہمارے اس موقف کے ایک ایک لفظ کی تصدیق ہوتی جارہی ہے کہ یہ تگ ودو صرف کرپشن کرنے والے مفرورمجرموں کو بچانے کی ناکام کوشش ہے جس کے لئے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو”رینٹل مارچ “ اور ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین بے دریغ استعمال کر رہے ہیں کیوں کہ ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ“ فارمولا کے چیمپین اب تک پرویز مشرف سے لیکر آج کے این ار او نہ دینے کے دعویداسے بھی تین این آر او لے چکے ہیںجبکہ چوتھے کی تیاری ہے۔