لاک ڈاﺅن میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

Mar 22, 2021 | 19:45:PM

(24 نیوز)شہر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرپنجاب حکومت کا لاہور میں لاک ڈائون میں توسیع میں اضافے کا فیصلہ،کورونا کے مریض جس علاقے میں زیادہ ہونگے وہاں کی مارکیٹس بھی بند کی جائینگی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرپنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈائون میں توسیع میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے ، کورونا کے مریض جس علاقے میں زیادہ ہونگے وہاں کی مارکیٹس بھی بند کی جائینگی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں گی۔
 مارکیٹوں کے اندر مقررہ اوقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.ایس او پیز پر عملدر آمد مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے اسلام آباد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک روز میں 3 ہزار 669 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 538 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 498 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، پنجاب ایک لاکھ 99 ہزار 40 کیسز ، خیبرپختونخوا 80 ہزار 37 ، بلوچستان میں 19 ہزار 342، اسلام آباد 52 ہزار 86 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 704 ہوگئی۔

مزیدخبریں