روزے میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے مذہبی سکالر مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،تمام علماکا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر شخص ویکسین لگوائے اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں کیونکہ شریعت اسلامیہ نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے۔
یادرہے کہ قبل ازیں سعودی مفتی اعظم بھی اپنے فتوے میں بتا چکے ہیں کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے اور اس سے روزہ بالکل نہیں ٹوٹتا۔
واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور کورونا کے پھیلائو کی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک ہوگئی ہے۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔