کمیٹی کا سربراہ نہ پہنچ سکا،تعیناتی کے منتظر ایس ایچ اوز انتظار کی سو لی پر لٹکے رہے

Mar 22, 2021 | 19:57:PM

(24 نیوز)ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے بنائی کمیٹی پہلے دن ہی اکٹھی نا ہوسکی۔ لائن سے بلوائے گئے سب انسپکٹر اور انسپکٹرز کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر ایس ایچ اوز کے انٹرویو 5 رکنی کمیٹی نے کرنا تھے۔ کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ ہیں، ایس پی ڈولفن ، ایس پی سکیورٹی ، ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈویژنل ایس پی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی آپریشنز خود ہی دفتر نا پہنچے ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی ڈولفن کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے انٹرویوز کے لیے17 سب انسپکٹرز اور انسپکٹر بلوائے گئے تھے ماضی میں ڈی آئی جی آپریشنز خود انٹرویو کے بعد ایس ایچ اوز تعینات کرتے رہے ہیں۔
یا د رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح کی اصل وجہ ناتجربہ کار ایس ایچ اوزاور افسر ہیں۔

مزیدخبریں