کیا واقعی شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوائی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Mar 22, 2021 | 20:25:PM
کیا واقعی شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوائی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کورونا ویکسین لگوانے ویڈیو جاری ہونے پرسوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ویکسین لگوانے کا عمل محض ڈرامہ ہے، کیا انجکشن لگانے کیلئے ڈاکٹر سرنج اس طرح پکڑتا ہے تصویر اور ویڈیو میں بھی ڈاکٹر کے عمل کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-22/news-1616428851-5097.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-03-22/news-1616428851-5097.mp4

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین سی ڈے اے ہسپتال میں لگوائی۔ کورونا ویکسین لگوانے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہریوں نے شکوک و شہبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوائی ہے یا محض عوام کو دکھانے کیلئے میڈیا پر ڈرامہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کو کورونا ویکسین لگانے والے ڈاکٹر کے سرنج پکڑنے کے انداز نے ویکسی نیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ ویکسین سے کئی ملکو ں میں اموات ہوئی ہیں اس لئے شہری ویکسین اپنی ذمے داری پر لگوائیں۔