(24نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مسلم لیگ ن سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر ڈٹ گئی، ن لیگ کاکہناہے کہ سینیٹ قائد اختلاف ہمارا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے،اجلاس میں گفتگو کے دوران کہاگیاکہ پی ڈی ایم کے طے شدہ فارمولے کے تحت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دیا گیا تھا، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کے ناکام ہونے کی صورت میں کوئی پلان بی نہیں بنایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ن لیگ بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، حمزہ شہباز عوامی قوت کی قیادت کریں گے،حمزہ شہباز نے پنجاب سمیت لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں نیب پیشی کے موقع پر تمام ارکان اسمبلی کی حاضری شمار کی جائے گی، تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کے ذمہ دار ہوں گے،یوتھ ونگ، کسان ونگ، ایم ایس ایف، خواتین ونگ سمیت دیگر کو بھی زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو لانے کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم کے کارکنوں سے رابطے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ ادا کریں گے،اجلاس میں این اے 75 کے الیکشن میں بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے،رانا ثنااللہ خان کو ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حمزہ شہباز کے جلسوں کا شیڈول بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ضمانت دائر کرنے پربھی غورکیاگیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہمارا ہو گا، ن لیگ ڈٹ گئی
Mar 22, 2021 | 20:30:PM