سعودی حکومت نے پاکستانی خواتین پر بجلیاں گرا دیں

Mar 22, 2021 | 21:05:PM
سعودی حکومت نے پاکستانی خواتین پر بجلیاں گرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی حکومت کا حیرت انگیز اقدام، شہریوں پر پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی لگانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق حکا م کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی مردوں کی غیرملکی خواتین سے شادی کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے گیا گیا ہے۔غیر ملکی خاتون سے شادی کے خواہشمند سعودی مرد کو شادی سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی اور ضابطے کے مطابق اپنی درخواست جمع کرانی ہوگی۔شادی کی درخواست دینے والا شخص 25 سال سے زائد ہونا چاہیے اور اس کے تمام شناختی دستاویزات ڈسٹرکٹ میئر سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔ اگر کوئی پہلے سے ہی شادی شدہ ہے تو میڈیکل دستاویزات لگانی ہوں گی جس سے واضح ہو کہ اس کی پہلی اہلیہ معذور ہے یا پھر اسے کوئی دائمی مرض لاحق ہے۔ورنہ وہ شا دی ہر گز نہیں کر سکے گا۔جبکہ نئے قا نون کے تحت اب مطلقہ سعودی مرد طلاق کے 6 ماہ تک شادی کی درخواست بھی نہیں دے سکتا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی خواتین سے شادی پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ دیگر دو مسلمان ممالک بنگلہ دیش اور چاڈ جبکہ ایک غیر مسلم ملک میانمار شامل ہے۔