(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ حکومت تابعدارالیکشن کمیشن چاہتی ہے، حکومت کاالیکشن کمشنرسے استعفیٰ مانگناکسی لحاظ سے درست نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کویقینی بنایاجائے،یہ پہلی حکومت ہے جس نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،ان کاکہناتھا کہ تمام جماعتوں کوملکرالیکشن ریفارمزپرکام کرنےکی ضرورت ہے، ایک پاکستان ہے توایک ہی نظام اورقانون ہوناچاہیے۔
سراج الحق نے کہاکہ منصورہ آمدپرچیئرمین بلاول بھٹو کاشکریہ اداکرتاہوں، سیاست ڈائیلاگ اورآپس میں مشاور ت کانام ہے، خوشحال پاکستان کیلئے آزادعدلیہ اورلیکشن کمیشن کی ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کوآزاد،بااختیاراور باوقارہوناچاہئے، ملکی ترقی کیلئے اداروں کاآزاداورخودمختارہوناضروری ہے،نیب ، الیکشن کمیشن تمام ادارے دباو¿ سے آزاد ہونے چاہیئں ۔
حکومت تابعد ار الیکشن کمیشن چاہتی ہے،الیکشن کمشنرسے استعفیٰ مانگنادرست نہیں،سراج الحق
Mar 22, 2021 | 21:08:PM