مریم نواز کی پیشی پر نیب کا بڑا اقدام

Mar 22, 2021 | 23:00:PM

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اوررینجرزسے معاونت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے مریم نواز کو دو انکوائریز میں 26 مارچ کوپیش ہونے کا نوٹس جاری کررکھا ہے۔نیب میڈیا رپورٹس کے مطابق پر26مارچ کی پیشی کے موقع پر بعض عناصر آئین کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں کسی دھمکی یا دباﺅ کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق کام کیا ہے۔
نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ 

دوسری جانب مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کاویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا  ہے، ویڈیو لنک اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان، حمزہ شہباز اور رانا ثنا اللہ شریک ،ذرائع اجلاس میں مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

مزیدخبریں