(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'ڈرتے ہیں نیب والے ایک نہتی لڑکی سے!'، اسی نہتی لڑکی سے جس پر نیب نے قاتلانہ حملہ کیا۔ جو سلوک نیب نے دورانِ حراست رکھا اس کی تفصیل اور حساب باقی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ جو سلوک نیب نے دورانِ حراست رکھا اس کی تفصیل اور حساب باقی ہے، ناموں سمیت سب قوم کے سامنے آئےگا۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے ان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مریم کی پیشی کے حوالے سے میا ں نوازشریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اہم رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مریم کی پیشی کے بارے میں لائحہ عمل تربیت دیا جائیگا۔
نیب کی پریس ریلیز پر مریم نواز کا ردعمل
Mar 22, 2021 | 23:30:PM