تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں میں رابطے تیز

Mar 22, 2022 | 08:57:AM
عمران خان ، عدم اعتماد
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے رابطے تیز ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے اپوزیشن رہنماوں کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر اور اتحادیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے رویے پر بھی بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدوں اور ان پر سست روی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ،اپوزیشن وفد میں سردار اختر مینگل،احسن اقبال،ایاز صادق،رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق شامل تھے ،پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات میں موجودتھے جبکہ ایم کیو ایم کے عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق ملاقات میں شامل تھے 
یہ بھی پڑھیں:کسی رکن اسمبلی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا،اٹارنی جنرل کی یقین دہانی