کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق، 228 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید دو افراد دم توڑ گئے، 228 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو تینتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار دو سو نوے ہے، ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار چار سو اُنیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار سات سو چھیانوے صحت یاب ہو چکے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق دو سو اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔