(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی ہال میں باراتیوں کے تشدد سے محنت کش موقع پر دم توڑ گیا۔ لاش سامنے پڑی ہونے کے باوجود باراتی کھانا کھاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ایک شادی ہال کے باہر پاپڑ بیچنے والے شخص پر جیب تراشی کا الزام لگایا گیا۔ باراتیوں نے محنت کش پر الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
محنت کش کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی ،ظلم اور بےحسی کی انتہا کرتے ہوئےباراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟صارفین کیلئے اہم خبر
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
دوسری جانب آئی جی پنجاب رائو سردار علی نے شادی ہال میں محنت کش کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔